ETV Bharat / state

Dare to Dream Scheme اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے ڈیئر ٹو ڈریم اسکیم - اسٹارٹ اپ اداروں کے فروغ کے لیے ڈیئر ٹو ڈریم اسکیم

راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے کہا کہ 'گزشتہ تین برسوں کے دوران ڈیئر ٹو ڈریم مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر موصول شدہ 5637 درخواستوں میں سے کل 52 افراد اور 34 اسٹارٹ اپ اداروں کو منظوری دی گئی۔' Ajay Bhatt on Dare to Dream Scheme

اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے ڈیئر ٹو ڈریم اسکیم

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:34 AM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کے لکشمن کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ کے ذریعہ یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبہ میں اختراع کی غرض سے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے تین ’ڈیئر ٹو ڈریم‘ مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر 5637 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ڈیئر ٹو ڈریم مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر موصول شدہ 5637 درخواستوں میں سے کل 52 افراد اور 34 اسٹارٹ اپ اداروں کو منظوری دی گئی۔ اب تک 07 پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے اور انہیں ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کے فاتحین کو تفویض کیا جا چکا ہے۔ Promotion of start-up enterprises

دفاع اور ایرواسپیس کے میدان میں اختراعی خیالات کے لیے اختراع کاروں، صنعت کاروں، 18 برس سے زائد کی عمر کے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں (ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ اور جن کے بانی ہندوستانی افراد ہوں) کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی غرض سے ، ڈی آر ڈی او2019 سے ہر سال ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے۔ اندراجات کی جانچ کے لیے انتخاب کا معیار تجویز کی تکمیل، سائنسی درستگی، ڈیزائن کی تکمیل، میرٹ، تکنیکی تیاری کی حاصل شدہ سطح اور اختراع ہے۔ اس اسکیم سے منتخبہ افراد/کمپنی مستفید ہو رہی ہیں کیونکہ ڈی آر ڈی او تکنالوجی ترقیاتی فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے توسط سے منظورشدہ آئیڈیاز کو ابتدائی شکل میں لانے کے لیے ان کو تعاون فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Startup Applications for Marg Portal اسٹارٹ اپ انڈیا نے مارگ پورٹل کے لئے اپ ایپلی کیشنز کا آغاز کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.