دہلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے ہڑتال پر جانے سے صفدرجنگ میں داخل مریضوں کی حالت ناگفتہ بہہے۔ ایمرجنسی سے لے کر ہر وارڈ میں مریض ڈاکٹر کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر اسی طرح ہڑتال پر جاتے رہیں گےتو مریضوں کی دیکھ بھال کون کرے گا۔
واضح رہے کہ فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ، PG (NEET PG) کونسلنگ 2021 میں بار بار تاخیر اور التوا کی وجہ سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔