دہلی زون کسٹم کے پریوینٹیو کمشنر کی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی نے پرنسپل کمشنر کی سربراہی میں 207.109 کلوگرام ہیروئن ضبط کر کے 'انسنریشن 'کے ذریعے تباہ کردیا۔
کسٹم نے اس کام کو 'ایم ایس، ایس ایم ایس واٹر گریس بی ایم ڈبلیو اور دہلی حکومت کے تعاون سے کیا، جبکہ اس منشیات کو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی، اور وزارت ماحولیات، اور محکمہ جنگلات کی اجازت سے تباہ کی گئی ہے۔
کسٹم کے مطابق ان ہیروئنز کو ختم کرنے کا عمل ایکو فرینڈلی انداز میں کیا گیا ،اس منشیات کو 2004 سے 2010 کے درمیان 15 معاملات میں پکڑا گیا تھا، جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 1000 کروڑ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔