ETV Bharat / state

دہلی میں 25 فیصد کم ہوا پی ایم 2.5: گوپال رائے

گوپال رائے نے منگل کے روز بتایا کہ بین الاقوامی تنظیم آئی کیو ایئر ڈاٹ کام سویڈن اور سائنس برائے ماحولیات کے مرکز (سی ایس ای) نے آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

دہلی میں 25 فیصد کم ہوا پی ایم 2.5 : گوپال رائے

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 10:43 PM IST

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے سی ایس ای کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ' سنہ 2018 تا 20 کے دوران دہلی میں پی ایم کی سطح میں 25 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

گوپال رائے نے منگل کے روز بتایا کہ بین الاقوامی تنظیم آئی کیو ایئر ڈاٹ کام سویڈن اور سائنس برائے ماحولیات کے مرکز (سی ایس ای) نے آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

آئی کیو ایئر ڈاٹ کام کی رپورٹ میں دنیا اور بھارت کے مختلف شہروں میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی سطح کو دکھایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ' پورے ملک میں دہلی آلودگی کے معاملے میں پہلے نمبر پر یا دوسرے نمبر پر ہوتا تھا۔ دہلی اپنی آلودگی کو کم کرتے ہوئے آج 10 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے اوپر پر غازی آباد، بلندشہر، بسرکھ، بھوانی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، کانپور، لکھنؤ وغیرہ جیسے شہر ہیں۔

دہلی پی ایم 2.5 کو کم کرنے میں خاص طور پر کامیاب رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہلی میں آلودگی میں تقریبا 15 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' سی ایس ای کی رپورٹ میں دہلی کے بارے میں دو بار ڈیٹا لیا گیا ہے۔ سی ایس ای نے 2015 سے 17 اور اب 2018 تا 20 کے درمیان اسٹڈی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دہلی میں پی ایم 2.5 کی سطح 25 فیصد سے زیادہ نیچے آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں نمایاں طور پر 5 نکات دکھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ دہلی پہلی ریاست ہے جس نے اپنے آلودگی پھیلانے والے بجلی گھروں کو بند کردیا ہے، جبکہ 12 آلودگی والے پلانٹ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود دہلی کے آس پاس چل رہے ہیں اور وہ آج تک بند نہیں ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ، پچھلے 6 ماہ سے میں خود بھی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو مستقل طور پر لکھ رہا ہوں، لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.