اس معاملے میں کرائم برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ نظام الدین میں واقع مرکز میں دنیا بھر کے کئی ممالک سے جماعتی آئے تھے۔ وہاں کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں دہلی کے دیگر قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کیا گیا تھا۔ اب ان سبھی جماعتیوں کا قرنطینہ کا وقت پورا ہو چکا ہے اور یہ ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں اس لیے ان کے پاس پورٹ کرائم برانچ نے ضبط کیے ہیں۔ ان سے مرکز معاملے کے اہم ملزم مولانہ سعد کے کردار کے تعلق سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
کرائم برانچ کے افسر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان جماعتیوں کے اوپر ویزا قانون کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام لگا ہے۔ اس تعلق سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔