دارالحکومت دہلی میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے آل انڈیا لشکر طیبہ کی جانب سے بنائے گئے ایک دستاویز شیئر کیے ہیں جس میں 12 قدآور شخصیات سمیت بھاری کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا بھی نام ہیں شامل ہے۔
اس لسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وراٹ کوہلی کی جان کو خطرہ ہے اس لیے بورڈ نے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ لسٹ آل انڈیا لشکر طیبہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں بھارتی کپتان کا نام شامل ہے۔
اس لسٹ میں نام آنے کے بعد بی سی سی آئی وراٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لے گی، جبکہ اس لسٹ میں سب سے اوپر وزیراعظم نریندر مودی کا نام ہے، اور اس کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، اور جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں سامنے آئی ہے کہ آخر اس لسٹ میں وراٹ کوہلی کا نام کیوں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس لسٹ میں زیادہ تر نام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک اراکین کا نام شامل ہے۔