ETV Bharat / state

کورونا جانچ بڑھانے کے سلسلے میں وسیع روڈ میپ بنائیں: بیجل - دہلی میں کورونا وائرس

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے تمام متعلقہ حکام کو کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متعلق جانچ میں اصافہ کرنے، گھر۔ گھر سروے اور کنٹمنٹ زون میں کانٹکٹ ٹریسنگ میں قریب سے نگرانی اور علاج کے لئے فوری طور پر وسیع روڑمیپ بنا کرکام کرنے کی جمعرات کو ہدایت دی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 10:38 PM IST

انل بیجل نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، چیف سکریٹری، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا اور دیگر حکام کے ساتھ آج دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایات دی۔

اجلاس میں ڈی ڈی ایم اے کے ارکان کی یہ مطلع کیا گیا کہ کووڈ-آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے لئے کی شرح کو طے کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال کی صدارت میں قائم کمیٹی کی رپورٹ موصولی ہوئی ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے ہائی لیول ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارش کے مطابق کووڈ-آر ٹی پی سی آ ر ٹیسٹ کی شرح تمام سہولت کے ساتھ 2400 روپے مقرر کی گئی، جو کہ تمام نجی اور سرکاری جانچ کے مراکز کے لیے نافذ ہوگا۔

انل بیجل نے یہ مشورہ دیا کہ محکمہ صحت کے لیے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام لیب معیار پر عمل کریں اور جانچ کرانے والے مریضوں کی سہولت اور شکایت کو حل کرنے کے لئے ایک مضبوط نظام بنائیں۔

میٹنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ دہلی میں اینٹی جن ڈیٹکشن ٹیسٹ 169 مقامات پر شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لئے 341 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آئی سی ایم آر نے پہلے ہی متعلقہ ہیلتھ پیشہ ور افراد کو اس کے لئے تربیت کر دی ہے۔اس اینٹی جن ڈیٹکشن ٹیسٹ کے دوران سماجی فاصلے اور دیگر تماممعیارات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ ٹیسٹنگ سینٹر پر موجود میڈیکل ٹیم اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کووڈ ٹیسٹ میں پوزیٹیو پائے گئے لوگوں کے علاج کے لئے آئی سی ایم آر ہدایات اور پروٹوکول کی پیروی کی جائے۔

کووڈ -19 سے صحت مند ہونے والے افراد کے لئے ہسپتالوں کی طرف سے جاری کئے جانے والا خاکہ منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اینٹی جن ڈیٹیکشن ٹیسٹ کے لئے ٹیسٹ کئے افراد کو بھی جاری کئے جانے والا ایک خاکہ کی منظوری دے دی گئی جو آج سے مختلف مراکز پر شروع ہو گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اجلاس میں آج کئے گئے فیصلے دہلی میں کووڈ ٹیسٹنگ بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے اور یہ سب کے لئے کافی سستے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.