ETV Bharat / state

Craftsman Training Scheme کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم کے امتحان کے نتائج آج

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ نے کہا کہ اگست میں منعقدہ دستکاروں کی تربیتی اسکیم کے لیے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ 2022 کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ Craftsman Training Scheme Exam

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 7:51 AM IST

کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم کے امتحان کے نتائج آج

نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے کہا کہ اگست میں منعقدہ دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے لیے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی) 2022 کے نتائج کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے زیراہتمام حکومت کے اہم اسکل انڈیا پروگرام کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) ہندوستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والی اہم ایجنسی ہے۔ Directorate General of Training

یہ تربیت یافتہ افراد کے اندراج اور تشخیص کے عمل کو ہموار کر رہا ہے جو اب آن لائن ہے۔ اسے آئی آئی ٹی کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے اور ان تربیتی کورسز کی مدت چھ ماہ سے دو سال تک ہوتی ہے۔ نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق، ان کورسز میں انجینئرنگ سے جڑے 82 پیشے، نان انجینئرنگ سے متعلق 63 اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے پانچ کورسز سمیت 150 پیشوں سے جڑے کورسزہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Geo Scientist Exam 2022: اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

وزارت کے ایک بیان کے مطابق، اس وقت سرکاری اور نجی دونوں 14786 آئی آئی ٹی میں 20 لاکھ ٹرینی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں یہ اسکیم سرفہرست ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے آئی آئی ٹی کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے موجودہ اور ساتھ ہی مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دستکاروں کو تیار کرنے میں مصروف ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.