ETV Bharat / state

بالاکوٹ پر مودی کے بیان کی یچوری نے کمیشن سے شکایت کی

وزیراعظم نریندر مودی کے بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے بارے میں نئے بیان سے تنازع پیدا ہوگیا ہے اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس بیان کی مذمت کی ہے۔

author img

By

Published : May 12, 2019, 4:54 PM IST

cpm

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

خیال رہے کہ مودی نے سنیچر کو ایک ٹیلی ویژن چینل پر انٹرویو میں کہا کہ 'بالاکوٹ پر ایئراسٹرائیک کی رات کو موسم اچانک خراب ہو گیا تھا اور ماہرین نے ایئر اسٹرائک ٹالنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے (وزیراعظم) فضائیہ کو ایئر اسٹرائیک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بادلوں اور بارش کا فائدہ اٹھاکر رڈار سے بچتے ہوئے کارروائی کرنا چاہیے۔'

یچوری نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ مودی نے بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں جو دعوے کیے ہیں، اس سے ایک بار پھر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔'

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 'مودی نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فضائی کارروائی کی تفصیلات دے کر رائے دہندگان کو ممنوعہ وقت کے دوران متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا یہ بیان اور رویہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی دانستہ طور پر خلاف ورزی ہے۔'

سی پی ایم کے رہنما یچوری نے کہا کہ 'مودی نے الیکشن کمیشن کے تمام اصولوں، ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے کمیشن کا مذاق اڑایا ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے جس کا محافظ الیکشن کمیشن ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو اپنے اعتماد، احترام اور ساکھ کو بچائے رکھنے کے لیے مودی کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ان کی پارٹی نے کمیشن سے مودی اور امت شاہ کے ذریعہ پہلے بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے لیکن ان دونوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔'

اس سے پہلے یچوری نے ٹویٹ کرکے بھی مودی کے اس بیان کی تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 26 فروری 2019 کو پاکستا ن کے قبضے والے کشمیر کے نزدیک بالاکوٹ میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے کیمپ پر کارروائی کرکے اسے تباہ کر دیا تھا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.