گروگرام: دہلی سے متصل سائبر سٹی گروگرام سے گائے کی اسمگلنگ کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں اسکارپیو گاڑی میں گائے کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ گائے کے اسمگلروں نے اسکارپیو کے اندر 3 زندہ گائے اور ایک بچھڑا بھرا ہوا تھا۔ جب گاؤ رکھشک دل کے کارکنوں نے ان کا پیچھا کیا تو اسمگلر تیزی سے بھاگنے لگے۔ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے بعد بھی اسمگلر کافی دور تک تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے رہے۔ بعد ازاں وہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جس اسکارپیو گاڑی میں اسمگلر گائے لے جارہے تھے اس کے شیشے پر پولیس کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گئو رکھشک دل اور بجرنگ دل کے کچھ کارکنوں کو اطلاع ملی تھی کہ جھجر سے ایک کالے رنگ کی اسکارپیو کار آ رہی ہے، جس کے اندر گائے بھری ہوئی ہے۔ اس اطلاع پر گئو رکھشک دل کے کارکنان نے کے ایم پی ایکسپریس وے پر فرخ نگر ٹول بلاک کے قریب گاڑی کا پیچھا کیا۔ اس دوران اسمگلروں نے فائرنگ بھی کی۔ تیز رفتار اسکارپیو کے ڈیوائیڈر پر چڑھنے کے بعد ٹائر پھٹ گئے۔ اس کے باوجود اسمگلر گاڑی کو کافی دور تک چلاتے رہے۔
کافی دور تک بھاگنے کے بعد اسمگلر اسکارپیو کو سڑک پر چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سے 3 زندہ گائے اور ایک بچھڑا برآمد ہوا۔ گاڑی کے اندر سے دو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ گاؤ رکھشک دل کے کارکنوں نے فوری طور پر گروگرام پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ جس کے بعد ڈائل 112 کے ساتھ ساتھ فرخ نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے گولی کے خول کو اپنی تحویل میں لے لیا اور کار سے زندہ گایوں کو گوشالہ میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Brutal Murder in Delhi دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑکی کا وحشیانہ قتل، ملزم گرفتار