صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام سات بجے تک ایک ارب پانچ کروڑ 37 لاکھ 14 ہزار 62 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج 51 لاکھ 59 ہزار 251 کووڈ ویکسین لگائی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 72 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار 900 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ دوسری خوراک 32 کروڑ 50 لاکھ 73 ہزار 162 کو دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملک میں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا
وزارت کے مطابق ویکسینیشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔وزارت نے بتایا کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی۔ اس لیے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
یو این آئی