نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia میں پانچ روزہ ’کووڈ ویکسینیشن ‘ کیمپ کا آغاز کیا گیا پہلا دن ہونے کی وجہ سے ویکسین لینے والوں کی کیمپ میں زبردست بھیڑ رہی۔ کیمپ کا افتتاح جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبے کے ذمہ داران وعہدیداران بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ڈاکٹر ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر میں پانچ روزہ (دو اگست سے چھ اگست تک) مفت کوڈ ٹیکہ کاری کیمپ جس کا عنوان ’کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ Covid Vaccination Amrit Mahotsav at Jamia Millia
یہ بھی پڑھیں:
اس میں اٹھارہ سال اور اس سے اوپر کی عمر والے جنھوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا انھیں فری بوسٹر خوراک اور ٹیکے کی احتیاطی خوراکیں مہوتسو کے موقع پر دی جارہی ہیں۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے جی این سی ٹی دہلی کے اشتراک سے شروع کیے گئے’روٹین ٹیکہ سینٹر‘کا بھی افتتاح کیا۔ یونیورسل امیونائی زیشن پروگرام (یو آئی پی) حکومت ہند کے تحت تمام ضروری ٹیکے سینٹر پر ہر جمعرات کو بچوں کو لگائے جائیں گے۔