ETV Bharat / state

نوئیڈا: دیوالی کے موقع پر گھر واپس آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی - checkpoints ahead of diwali in noida

نوئیڈا میں محکمہ صحت دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے ہر مسافر پر نظر رکھے گا۔ مسافروں کو ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹیشنز پر چیکنگ کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

نوئیڈا: دیوالی کے موقع پر گھر واپس آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 3:55 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں تہوار کے پیش نظر گھر لوٹنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائےگا۔ دراصل کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل، اروناچل، آسام سمیت کئی ریاستوں میں ابھی تک کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ یہ انفیکشن ایک ایسے شخص میں پایا گیا جو اروناچل سے واپس آیا تھا۔ اس سے رابطے میں آنے والی اس کی بیوی کو بھی انفیکشن ہو گیا تھا۔

نوئیڈا: دیوالی کے موقع پر گھر واپس آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی

ایسی صورتحال میں محکمہ صحت دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے ہر مسافر پر نظر رکھے گا۔ انہیں ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹیشنز پر چیکنگ کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ کسی شخص کو کسی قسم کی پریشانی ہوتی ہے تو اسے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

اس حوالے سے سی ایم او ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے بتایا کہ کورونا انفیکشن ختم ہونے کے بعد بھی ضلع میں روزانہ نمونے لیے جا رہے ہیں۔ یہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آرہا۔ پچھلے مہینے دو مریض سامنے آئے، جو باہر کے شخص کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ تہوار کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد گھر لوٹتی ہے۔ اس لیے نمونے لینے میں اضافہ کیا جائے گا۔

سیمپلنگ ٹیمیں بس اسٹینڈز پر تعینات ہوں گی

انہوں نے بتایا کہ سیمپلنگ ٹیمیں بس اسٹیشنز اور دیگر مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔ یہ ٹیمیں ضلع میں آنے والے ہر مسافر کی جانچ کرے گی۔ خاص طور پر توجہ ان مسافروں پر ہوگی، جنہوں نے ویکسین نہیں لگائی ہے۔ ایسے لوگوں کو بغیر تفتیش کے ضلع میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تمام بس اسٹیشنوں پر بھی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ اگر ضرورت پڑی تو ضلع میں آنے والے مسافروں کی بارڈر پر اسکریننگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 15,786 نئے کیسز

کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے

سی ایم او نے مزید کہا کہ دیوالی اور دیگر تہواروں کا دور شروع ہونے والا ہے۔ خاص طور پر ہمارے خاندان اور برادری کے درمیان ان تہواروں کو منانے کی ایک خاص روایت رہی ہے، لیکن کورونا کے خطرے کے پیش نظر خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور روایات میں کچھ ضروری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ کورونا سے حفاظت کے لیے لوگوں کو کووڈ پروٹوکول کا خیال رکھنا ہوگا۔ گھر سے نکلتے وقت ماسک اور جسمانی دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.