ETV Bharat / state

Vaccination of Children Campaign in India: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شروعات - بچوں کے لیے ویکسین کے لیے ویکسین کی شروعات

کورونا وبا کو روکنے کے لیے ویکسینیشن مہم Vaccination of Children Campaign in India کو تیز کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں 15 سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 کی ویکسین دینے کی شروعات آج سے کردی گئی ہے۔

بچوں کے لیے ویکسین کے لیے ویکسین کی شروعات

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 6:10 PM IST

پندرہ برس سے اٹھارہ برس کی عمر کے بچوں کو ویکسی نیشن کے لیے کو وِن ایپ رجسٹریشن CoWIN App Registration جاری ہے۔ 2 جنوری کی رات 9 بجے تک 6.70 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ہو چکا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قبل ازیں مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ حکام سے کووڈ 19 ویکسین کے رہنما خطوط پر بات کی۔

آج یعنی 3 جنوری سے ملک کے 38 ہزار سے زائد ویکسی نیشن مراکز پر بچوں کو کورونا ویکسین Children Covid Vaccination Centre ملنی شروع ہوگئی ہے۔ 15-18 سال کی عمر کے 6.70 لاکھ سے زیادہ بچوں کو کو وِن ایپ پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ ان کے لیے صرف کو ویکسین کا ​​آپشن ویکسینیشن کے لیے دستیاب ہوگا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کو وِن ایپ پر پہلے سے بنائے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے آپ آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں یا کسی مختلف موبائل نمبر کے ذریعے نیا اکاؤنٹ بنا کر رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے۔ استفادہ کنندگان ویکسینیشن سائٹ پر بھی اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے دسویں جماعت کا آئی کارڈ یا دسویں جماعت کا پاسنگ سرٹیفکیٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا مرکزی وزیر صحت منسُکھ مانڈویا نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15-18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے الگ الگ ویکسینیشن مراکز، الگ قطاریں، الگ سیشن اور علیحدہ ویکسینیشن ٹیمیں قائم کریں تاکہ کسی بھی طرح کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے 27 دسمبر کو جاری کردہ رہنما خطوط میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے صرف کوویکسین ہی دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل 24 دسمبر کو ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے کوویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے مشروط منظوری دی تھی۔ بتادیں کہ کوویکسین بھارت بائیوٹیک کی جانب سے بنائی گئی دیسی ویکسین ہے۔

اس کے علاوہ ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو بھی 10 جنوری 2022 سے بوسٹر ڈوز دیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کے پہلے ڈوز کی طرح بوسٹر ڈوز میں بھی ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز کے لیے عمر یا بیماری کا کوئی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ پہلی اور دوسری خوراک کی طرح کوون پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو کر بوسٹر خوراک لے سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.