ETV Bharat / state

'بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز جلد ہوگا'

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:16 AM IST

انڈین ایئر لائنز فی الحال 14 اپریل کے بعد کے سفر کے لیے بکنگ لے رہی ہیں۔

COVID-19 lockdown : International flights resumption on case-by-case basis, says Puri
'بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز جلد ہوگا'

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ 'ایئر انڈیا، بھارت میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کے لئے 18 پروازیں چلائے گی'۔

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 'بھارت میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے اور مختلف ممالک سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا'۔

ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ 'شہری ہوا بازی کی وزارت اس سمجھ کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اپریل کے وسط میں ختم ہوجائے گا، لیکن ایئر لائن آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال میں تبدیلی کی صورت میں ہنگامی منصوبے کو جاری رکھیں'۔

ایئر لائنز فی الحال 14 اپریل کے بعد بکنگ لے رہی ہیں۔ پوری نے بتایا کہ ایئر انڈیا بھارت میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کے لئے 18 پروازیں چلائے گی۔

ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی راجیو بنسل نے کہا ہے کہ 'ہم نے تجارتی چارٹر پروازوں پر اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے جرمنی، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے'۔

ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی نے بتایا کہ ہمارے کیبن عملے کو بھی پروازوں کے بعد کم سے کم 14 دن تک قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت اور چین کے مابین 'کارگو ایئر برج' کے قیام کے بارے میں حکومت کے اعلان کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے راجیو بنسل نے کہا کہ ایئر انڈیا کو طبی سامان حاصل کرنے کے لئے شنگھائی اور ہانگ کانگ جانے والی کارگو پروازیں چلانے کے لئے بھارتی اور چینی حکام سے منظوری مل گئی ہے۔

راجیو بنسل نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کو ہانگ کانگ میں کارگو فلائٹ آپریشن کرنے کی منظوری بھی مل گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.