وزارت صحت کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 664 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 43 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
قابل غور ہے کہ مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں ابھی تک سب سے زیادہ وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں دو، دہلی، کرناٹک، بہار، گجرات، پنجاب،ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ اجین کی رہائشی ایک خاتون کی آج موت ہوگئی۔ریاست میں اس سے متاثرین کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔