نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت گرفتار دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ 16 نومبر تک محفوظ رکھ لیا ہے۔ دہلی میں سی بی آئی کے خصوصی جج وکاس دھول نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ Hearing on Satyendar Jain bail plea
پبلک پراسیکیوٹر نے جین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ دہلی کے وزیر صحت ہیں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈاکٹروں اور جیل حکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ستیندر جین اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر جین کو غیر متناسب اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر ان سے منسلک چار کمپنیوں کے ذریعے 4.81 کروڑ روپے کی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Money Laundering Case ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت نو نومبر تک ملتوی