ETV Bharat / state

سی بی ایس ای کے بقیہ امتحانات پر عدالت کا فیصلہ آج - decides on remaining CBSE exams

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر 'سپریم' فیصلہ آج کیا جائے گا۔

سی بی ایس ای کے بقیہ امتحانات پر عدالت کا فیصلہ آج

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 3:35 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کے بقیہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن سپریم کورٹ جمعہ کو یعنی آج مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد اپنا حتمی فیصلہ سنائے گا۔

سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کے تعلق سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا جاسکا اور سپریم کورٹ نے سماعت آج صبح ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو متبادل امتحانات اور امتحانات کے نتائج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر وضاحت پیش کرنے کو کہا ہے۔

جسٹس اے ایم خان ویلکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل بینچ نے کہا کہ حکومت جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے حتمی سماعت سے قبل ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا مسودہ پیش کرے گی۔

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر 'سپریم' فیصلہ آج کیا جائے گا

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اور سی بی ایس ای کی جانب پیش ہو رہے سالیسیٹر جنرل توشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی وجہ سے منسوخ ہوئے دسویں کے امتحانات اور کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوئے 12 ویں کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک منعقد ہونے تھے، لیکن حکومت نے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ امتحانات کے لیے سکول خالی نہیں ہیں اور وبائی صورتحال بھی خوفناک ہے۔

مسٹر مہتا نے کہا کہ دسویں جماعت کے طلبا کے امتحانات کے نتائج انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے متبادل امتحان کا انتظام کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ امتحانات میں شریک ہونا چاہیں گے ان کے لیے امتحانات بعد میں منعقد کیے جائیں گے، لیکن اس نکتے پر عدالت نے حکومت سے کئی سوالات کیے۔

جسٹس اے ایم خان ویلکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل بینچ نے کہا کہ حکومت جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے حتمی سماعت سے قبل ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا مسودہ پیش کرے گی

مثال کے طور پر حکومت نے سوال پوچھا کہ امتحان کے نتائج کی تاریخ کیا ہوگی اور نئے تعلیمی سیشن کا تعین کیسے ہو گا۔

حکومت کا جواب غیر اطمینان بخش پا کر عدالت نے کہا کہ وہ کل صبح اس سلسلے میں کوئی حتمی حکم سنائے گی، لیکن اس سے قبل حکومت کو ان تمام نکات پر وضاحت کے ساتھ ایک ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا مسودہ پیش کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.