ETV Bharat / state

Wrestlers Sexual Abuse Case برج بھوشن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ پر عدالت آج نوٹس لے سکتی ہے - برج بھوشن کے خلاف جنسی استحصال کا الزام

راؤس ایونیو کورٹ میں واقع اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت آج ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ پر نوٹس لے سکتی ہے۔ دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف درج جنسی استحصال کے معاملے میں 15 جون کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔Charge sheet against Brij Bhushan Singh

برج بھوشن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ پر عدالت آج نوٹس لے سکتی ہے

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 12:00 PM IST

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ پر پیر کو راؤس ایونیو کورٹ نوٹس لے سکتا ہے۔ 15 جون کو دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف درج جنسی استحصال کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

راؤس ایونیو کورٹ میں 22 جون کو سماعت کے دوران چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) مہیما رائے سنگھ نے چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے لیے کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا۔ انہوں نے معاملہ اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کو بھیج دیا تھا۔ راؤس ایونیو کورٹ میں واقع اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ پر آج نوٹس لے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ پولیس کو فریقین کو چارج شیٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Wrestlers Protest برج بھوشن سنگھ کا معاملہ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں منتقل

آپ کو بتا دیں کہ پاکسو معاملے میں جانچ مکمل کرنے کے بعد دہلی پولیس نے 15 جون کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں کینسلیشن رپورٹ داخل کی تھی۔ شکایت کنندہ متاثرہ کے والد اور خود متاثرہ کے بیانات کی بنیاد پر پولیس نے 550 صفحات پر مشتمل منسوخی رپورٹ عدالت کی تعطیلات بینچ کے سامنے داخل کی ہے۔ خاتون پہلوان کے نابالغ نہ ہونے کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیتے ہوئے پولیس نے عدالت سے کیس ختم کرنے کی استدعا کی۔ منسوخی کی یہ رپورٹ سیکشن سی ای پی سی 173 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 4 جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر اے پی سنگھ نے بتایا کہ جولائی میں جب عدالت کھلے گی تو عدالت اس کینسلیشن رپورٹ پر پیشگی حکم دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.