اطلاع کے مطابق آج سپریم کورٹ نے جنسی زیادتی معاملے کی سماعت کے دوران ایک سرکاری ملازم سے اہم سوالات کیا کہ' کیا آپ متاثرہ سے شادی کے لئے تیار ہیں'؟
جس کے جواب میں پیر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ' مذکورہ ملزم پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے کہاکہ' اس تعلق سے متعلقہ عدالت میں ریگولر ضمانت کی درخواست دائر کریں'۔
مزید پڑھیں:
شاہ رخ کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بنچ جس ملزم کی عرضی پر سماعت کررہی تھی وہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک پروڈکشن کمپنی لمیٹڈ میں ٹیکنیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ میں گزشتہ 5 فروری کو پیشگی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت عظمی سے اپیل یہ کی گئی تھی۔