ETV Bharat / state

عدالت نے رابرٹ واڈرا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی - اجازت دی

منی لانڈرنگ معاملے کا سامنا کرنے والے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی اور کاروباری رابرٹ واڈرا کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی پیر کو خصوصی عدالت نے اجازت دے دی۔

رابرٹ واڈرا
author img

By

Published : Jun 3, 2019, 3:05 PM IST

واڈرا نے ٹیومر کے علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔

خصوصی عدالت کے جسٹس اروند کمار نے مسٹر واڈرا کو چھ ہفتے کےلئے امریکہ اور ہالینڈ جانے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے اپنی عرضی میں لندن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ واڈرا کی عرضی پر سماعت کرکے آج کےلئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واڈرا پر لندن میں 19لاکھ پونڈ میں جائیداد خریدنے کا حوالہ معاملہ چل رہا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر کی طرف سے وکیل کے تی ایس تلسی عدالت میں حاضر ہوئے۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ اگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو مسٹر واڈرا کے لندن جانے پر اعتراض ہے تو وہ وہاں نہیں جائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سولیکٹر جنرل تشار مہتا اور وکیل نتیش رانانے عدالت میں واڈرا کی عرضی کی مخالفت کی۔جسٹس کمار نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد واڈرا کو چھ ہفتے کےلئے امریکہ اور ہالینڈ جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نےواڈرا کو اپنے بیرون ملک سفر کے پروگرام کو سونپنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.