کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہ مرکزی حکومت گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے اور مجرم عیش کی زندگی گذاررہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرکے غائب ہوجانے والے ہیرا تاجر کھلے عام کاروبار کررہے ہیں، جب کہ مودی حکومت اور اس کے تحت جانچ ایجنسیاں مرکزی تفتیشی بیورو او رانفورسمنٹ ڈائریکٹوریت گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں۔
نیرو مودی صحافیوں کو تو مل جاتا ہے لیکن حکومت کو اس کے بارے میں کوئی پتہ نہیں لگتا ہے۔
انہوں نے نیرو مودی کے بھارت سے فرار ہونے کے بعد وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں، لیکن حکومت اسے نہیں پکڑ پارہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیرو مودی مہنگے مکان خرید کر رہ رہے ہیں اور ہیرے اور قیمتی گھڑیوں کا کاروبار کررہے ہیں، وہ راجہ کی طرح عیش وآرام کی زندگی جی رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو عالمی یوم خواب کی مبارک باد دی اور کہا کہ اپوزیشن پوری طرح سے بیدار ہے اور حکومت کی خامیوں کو سامنے لاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیرو مودی کہیں چھپے ہوئے نہیں ہیں بلکہ پاسپورٹ رد ہونے کے بعد بھی کئی ملکوں میں گھوم رہے ہیں۔ یہ ایسے ملک ہیں جن کے ساتھ بھارت کو حوالگی معاہدہ ہے لیکن حکومت اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر پائی ہے۔