ETV Bharat / state

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 3:58 PM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بیڈمنٹن کھلاڑی اور نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے، ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی آئی اے ایس کو بیک وقت پانچ انکریمنٹ دیے گئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام
ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام

اتر پردیش کے میرٹھ میں اولمپک تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں منعقد ایک پروگرام میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بیڈمنٹن کھلاڑی اور نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے، ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی آئی اے ایس کو بیک وقت پانچ انکریمنٹ دیے گئے ہیں۔

پورے ملک میں آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی آئی اے ایس افسر کو اس طرح ایک ساتھ پانچ انکریمنٹ ملے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کے پہلے آئی اے ایس افسر ہیں جنہوں نے پیرا اولمپکس میں بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کے لیے ارجن ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اتنی عزت ملے گی۔ یہ سال 2021 ان کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ انہیں ایک الگ پہچان ملی ہے۔ اس کھیل نے اس سال انہیں سب کچھ دیا ہے۔ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ملک بھر سے انہیں عزت و احترام ملا ہے۔

اپنے شوق کو ہمیشہ زندہ رکھیں

وہ اس کامیابی کو اپنے شوق، جنون اور جذبہ کی فتح قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے شوق کو ہمیشہ زندہ رکھیں اور اس کے لیے وقت نکالیں اور خود اعتمادی کو کبھی ختم نہ ہونے دیں۔ اس سے آپ تاریخ رقم سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.