کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کے روز کہا کہ مودی اور شاہ کو ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے چاہئے ،گاندھی اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو گالی دے کر ان پر اپنی جھنجھلاہٹ نہیں نکالنی چاہئے۔
انہوں نے کہا "مودی جی اور امت شاہ جی، آپ کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عوام نے کام کرنے کے لئے بنایا ہے، روٹی اور روزگار پیدا کرنے کے لئے بنایا ہے۔
راہل گاندھی اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو گالی دینے کے لئے نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کو گالی دینا چھوڑ کر اپنے گریبان میں جھانكے، اپنی جھنجھلاہٹ حریف جماعتوں کے رہنماؤں اور ملک پر کیوں نکال رہے ہیں۔ "
کانگریس لیڈر نے مودی اور شاہ پر سازشی ایجنڈا نافذ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا "آپ نے پورے ملک کو اپنی سازشی اور تقسیم کرنے والے ایجنڈے سے 1947 جیسے حالات پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔
آپ کی اتحادی پارٹی ہی شہریت ترمیمی قانون کو نہیں مان رہے ہیں، اب آپ کی پارٹی کے وزیر اعلی سروانند سونوال نے ہی اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
قومی شہریت رجسٹر-اےن آر سی اور شہریت ترمیمی قانون پر آپ کے ہی وزیر اعلی آپ کی بات کاٹ رہے ہیں۔ "
ترجمان نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو سب سے پہلے اپنی ہی پارٹی میں ان دونوں مسائل پر حالات ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا اور کہا آج آپ کی حالت’’ کھسیانی بلی کھمبا نوچے ‘‘والی ہو گئی ہے۔
پہلے اپنا گھر ٹھیک کیجیے پھر اپوزیشن سے بات کیجئے اور اپنے اس سازشی ایجنڈا کو ملک پر تھوپنا بند کیجیے۔ "