ETV Bharat / state

ملک میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وائرس کے 38،792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار سے متجاوز
ملک میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار سے متجاوز
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 5:54 PM IST

ملک میں گذشتہ روز 37 لاکھ 14 ہزار 441 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 76 لاکھ 97 ہزار 935 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38،792 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 46 ہزار 74 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 41 ہزار مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ چار ہزار 720 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد دو ہزار سے زائد

ایکٹیو کیسز2832 سے گھٹ کر چار لاکھ 29 ہزار 946 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 624 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 11 ہزار 408 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.40 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.