ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88 فیصد - Ministry of Health, Delhi

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس متاثر افراد کے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88 فیصد

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 6:38 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پانے والے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نئے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 87.95 فیصد ہوگئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1075 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 130606ہوگئی۔

دہلی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس عرصے کے دوران 1807 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی طور پر 114875افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور شفایابی کی شرح 87.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا ء، مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی کل تعداد 3827 ہوگئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کل کے 12،657 سے کم ہو 11،904 ہوگئی۔

ان میں سے 6974 گھر پر قرنطینہ میں اور 2856 ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

باقی افراد کا علاج دوسرے کووڈ مراکز میں جاری ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں کورونا ٹیسٹ میں تیزی آنے کے ساتھ جانچ کل تعداد 946777تک پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں گزذشتہ 24 گھنٹے میں 17 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:عالمی یوم والدین

دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر اوسطا 49830 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی کل تعداد 15475 ہے جن میں سے 2856 بھری ہوئی ہیں اور 12،619 خالی ہیں۔

دہلی مختلف حصوں میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد 714 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.