اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 15 اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 53322 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہيں جس سے شفایابی کی شرح 71.91 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 18،62،258 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہيں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 63،490 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 25،89،682 ہوگئی ہے۔ تاہم 15 اگست کو 53،322 افراد کے صحتیاب ہونے اور 944 مریضوں کی موت ہوجانے کے بعد کورونا وائرس کے زير علاج مریضوں کی تعداد میں صرف 9224 کا اضافہ ہوا ہے۔
فی الحال، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6،77،444 مریض زیر علاج ہیں۔ 15 اگست کو آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ متاثرہ مریض صحتیاب ہوئے ہيں جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10،414 کورونا متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ہيں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں 6844، کرناٹک میں 6629، تمل ناڈو میں 5236، اترپردیش میں 3705، بہار میں 3580، مغربی بنگال میں 2647، تلنگانہ میں 1930، آسام میں 1593، اڈیشہ میں 1521، راجستھان میں 1357، دہلی میں 1143، گجرات میں 1015، مدھیہ پردیش میں 948، کیرالہ میں 803، جموں و کشمیر میں 734، ہریانہ میں 591، پنجاب میں 535، جھارکھنڈ میں 509، گوا میں 331، اتراکھنڈ میں 241، پڈوچیری میں 215، چھتیس گڑھ میں 189 اور ناگالینڈ میں 123 متاثرہ افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔