ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو دی گئی اطلاع کے مطابق 472 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 8470 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید دو لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 115 ہوگئی۔ دلی میں اس وقت 5310 متاثرین ہیں۔
اس دوران 187 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 3045 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔
دلی میں سب سے زیادہ متاثری 50 سال سے کم عمر کے 5921 ہیں اور اس زمرے میں 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پچاس برس سے زیادہ اور 59 برس کی عمر کے زمرے میں 1302 مریضوں میں سے 34 کی اموات ہوئی ہیں۔ ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے 1247 متاثرین میں سے سب سے زیادہ 59 اموات ہوئیں۔
کوروناوائرس: دلی میں ایک دن میں 472 کیسز ریکارڈ - کوروناوائرس
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 472 معاملے سامنے آئے ہیں اور کل تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔