ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 6,715 نئے معاملے

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:59 PM IST

راجدھانی دہلی میں جمعرات کو پھر سے ریکارڈ 6,715 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 4.10 لاکھ ہوگئی ہے۔

Corona's record 6,715 new cases in Delhi
دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 6,715 نئے معاملے

راجدھانی میں گزشتہ ہفتہ پانچ دنوں تک ریکارڈ پانچ ہزار سے زیادہ معاملے آنے کے بعد پیر کو نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس سے سرگرم معاملوں میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ اس سے پہلے بدھ کو اب تک کا سب سے زیادہ 6,842 معاملے سامنے آئے تھے۔ منگل کو تب تک سب سے زیادہ 6,725 معاملے درج کئے گئے تھے جبکہ جمعہ کو 5,891 معاملے درج کئے گئے تھے۔

دہلی کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق قومی راجدھانی میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد 4,16,653 ہوگئی۔ اس دوران 5,289 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور سے 3,71,155 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 89.08 فیصد پر آگئی ہے جو بدھ کو 89.24 فیصد تھی۔

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے ریکارڈ 66 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر
6,769 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو بھی سب سے زیادہ 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

فکرمندی کی بات یہ ہے کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 1,360 اور بڑھ کر آج 38,729 ہوگئی۔
واضح رہے کہ راجدھانی میں اس سے پہلے اتوار کو 5,664 معاملے، سنیچر کو 5,062 ، جمعرات کو 5,739 معاملے اور بدھ کو 5,673 نئے معاملے درج کئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.