ETV Bharat / state

ملک کے کچھ علاقوں میں کورونا کے فعال معاملات میں اضافہ درج - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ریاستوں / مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے چھتیس گڑھ ، گوا اور لکشادویپ میں بالترتیب 49 ، 40 اور 20 کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، جبکہ مہاراشٹر میں 2114 فعال معاملوں میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

Corona's active cases increased in some parts of the country
ملک کے کچھ علاقوں میں کورونا کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 2:21 PM IST

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 11،039 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 14،225 مریض صحتمند ہوگئے ، جس کی مدد سے صحت ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 62 ہزار 631 ہوگئی ہے۔ وہیں ، فعال معاملات 3296 سے کم ہو کر 1.60 لاکھ ہوچکے ہیں اور اس کی شرح 1.49 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 110 مریض فوت ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 596 ہوگئی۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

ریاست ................... زیر علاج .......... صحت مند ............. موت

انڈمان نکوبار - 0 ------- 4932 -------- 62

آندھرا پردیش ------- 1197 ---- 879651 ---- 7156

اروناچل پردیش --- 11 ------ 16762 ------- 56

آسام ----------- 1793 ---- 214285 ----- 1083

بہار ------------ 802 ---- 257474 ----- 1505

چنی گڑھ ---------- 182 ----- 20462 ----- 335

چھتیس گڑھ --------- 4173 --- 298135 ---- 3711

دادرا۔ نگر حویلی

دمن - دیو -------- 4 ------ 3392 ---------- 2

ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 2114 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد اب 42،830 ہوچکی ہے ، جبکہ 4011 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 19.36 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ 30 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 51،139 ہوچکی ہے۔

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 47 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5747 رہ گئی ۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 69،409 ہے ، جبکہ کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 8.65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ مزید 16 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 3776 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 48 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 1217 رہ گئی ہے۔ وہیں دو مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10،858 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک 6.23 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 5943 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،223 ہوچکی ہے اور اب تک 9.22 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 2008 رہ گئے ہیں اور 1604 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.91 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 1197 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 147 مریضوں کی شفایابی سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 7156 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4517 رہ گئی ہے اور اب تک 12،367 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 8.22 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال کیسزکی تعداد 296 سے گھٹ کر 5007 رہ گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8668 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 5.86 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 5305 رہ گئے ہیں اورابتک 10،188 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 21 سے بڑھ کر 2122 ہوگئی ہے اور اس موذی وبا سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 1.65 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5628 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 2423 رہ گئی ہے اور اب تک 2.49 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 3815 افراد اس جان لیوا وباسے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 4173 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 2.98 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ مزید 5افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3711 ہوگئی ہے۔

ریاست گجرات میں 3203 فعال کیسز ہیں اور 4389 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد اس موذی وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز 802 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1505 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.57 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک میں ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 3023 ، راجستھان میں 2768 ، جموں و کشمیر میں 1938 ، اوڈیشہ میں 1906 ، اتراکھنڈ میں 1651 ، آسام میں 1083 ، جھارکھنڈ میں 1075 ، ہماچل پردیش میں 980 ، گوا میں 768 ، پڈوچیری میں 651 ، تری پورہ 391 ، منی پور میں 371 ، چنڈی گڑھ میں 335 ، میگھالیہ میں 147 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، نگالینڈ میں 88 ، جزائر انڈمان و نکوبارمیں62،اروناچل پردیش میں56 ، میزورم 9اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.