ETV Bharat / state

راجیو گاندھی کی جینتی پر دہلی میں کورونا واریئرس کو اعزاز - راجیو گاندھی کی جینتی پر دہلی میں کورونا واریئرس کو اعزاز

دہلی میں کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر’راجیو بھون‘ میں آج کانگریس کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 77ویں جینتی کے موقع انہیں خراج عقیدت پیش کی اور کورونا ویریئرس کو اعزاز سے نوازا۔

راجیو گاندھی کی جینتی پر دہلی میں کورونا واریئرس کو اعزاز

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 5:59 PM IST

نئی دہلی: سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 77ویں جینتی کے موقع پر ریاستی کانگریس نے کورونا ویریئرس کو اعزاز سے نوازا۔

ریاستی کانگریس کے صدر انل چودھری نے ریاستی ہیڈکوارٹر’راجیو بھون‘ میں منعقد تقریب میں راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کی کوششوں سے ملک میں کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کئی شعبوں میں شروع ہوا جو وقت کے ساتھ بڑھا، آج مودی حکومت جس کا استعمال کر رہی ہے، لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت بڑے رہنماؤں کے نام کو کاغذات سے مٹا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کا نام زندہ باد رہے گا۔ انہیں کاغذوں میں مٹایا جاسکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں مٹایا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:

چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی تقسیم کرنے والی پالیسیز کے سبب سات برسوں میں ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا۔ عوام کو اب سمجھ میں آنے لگا ہے اور وہ وقت آنے پر اسے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا کر جواب دے گی۔

چودھری نے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں کورونا ویریئر کو اعزاز سے نوازا اور غریب خواتین کو ساڑیاں تحفے میں دیں۔

اس موقع پر مہیلا کانگریس کی رہنما نغمہ، یوتھ کانگریس اور کانگریس سیوا دل کے رہنماؤں کے علاوہ دہلی کے سابق وزیر نریند رناتھ، سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج، راجیش للوٹھیا اور کئی سابق اراکین اسمبلی اور وارڈ ممبر سمیت کئی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.