ETV Bharat / state

آر اے ایف کے کمانڈنٹ کے ہاتھوں کورونا واریئرز کو اعزاز - کورونا جنگجوؤں کے حوصلے بڑھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری

کورونا وبا کے دور میں 24 گھنٹے عوامی خدمات کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے والے کورونا واریئرز کو بھارتیہ جن سیوا ٹرسٹ کی جانب سے دہلی کے وزیرآباد مرکزی دفتر میں اعزاز سے نوازا گیا۔

corona warriors honored by raf commandant in wazirabad delhi
آر اے ایف کے کمانڈنٹ کے ہاتھوں کورونا واریئرز کو اعزاز
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:38 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے وزیرآباد میں بھارتیہ جن سیوا ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ کورونا وبا کے دور میں عوامی خدمات کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے والے کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

آر اے ایف کے کمانڈنٹ کے ہاتھوں کورونا واریئرز کو اعزاز

اس موقع پر ریپیڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) 103 بٹالین کے کمانڈنٹ پی کے جوہری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جنہیں تنظیم نے میمنٹوز دے کر اعزاز سے نوازا اور کورونا کے دوران فورس کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کو سراہا۔

دہلی حکومت کے فیصلے سے عوام کو بڑی راحت

بھارتیہ جن سیوا ٹرسٹ کے صدر گوتم دیوال نے کہا کہ آج ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے ہر شخص ذہنی دباؤ کا شکار ہے، پھر بھی لوگ جو اپنی زندگی کی فکر کیے بغیر 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں ہمارے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، صفائی ملازمین، پولیس اہلکار، سماجی ادارے اور ان سے وابستہ سماجی کارکنان کورونا کی لڑائی میں سب سے آگے ہیں۔ ایسے میں ان کورونا جنگجوؤں کے حوصلے بڑھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

تقریب میں پہنچنے والے آر اے ایف کے کمانڈنٹ پی کے جوہری نے تنظیم کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی فرد کو معاشرے میں عزت دی جاتی ہے تو اس کے حوصلے اور عزت نفس میں اضافہ ہوتا ہے اور تناؤ بھرے ماحول میں کام کرنے والوں کو نئی توانائی ملتی ہے۔

بتا دیں کہ اس پروگرام میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے ذریعے بہت سارے کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.