ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح 91 فیصد کے قریب - دہلی کی وزارت صحت

قومی دارالحکومت دہلی میں چہارشنبہ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 2 ہزار 871 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد 2.98 لاکھ ہوگئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیابی کی شرح پھر سے 91 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Corona Virus update
دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح 91 فیصد کے قریب
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 11:03 PM IST

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 107 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3 ہزار 370 مریضوں کے صحت مند ہونے سے اب تک کل 2 لاکھ 70 ہزار 305 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 90.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران کورونا انفیکشن سے مزید 35 لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5616 ہوگئی ہے۔

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 505 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیوٹی کی شرح 5.57 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل 34 لاکھ 22 ہزار 473 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ دہلی میں فی 10 لاکھ پر جانچ کی اوسط تعداد 180130 ہے۔ دہلی میں کل جانچ میں پازیٹیوٹی کی شرح 8.71 فیصد پائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:

کورونا وبا سے دنیا بھر میں تقریبا 10.50 لاکھ افراد کی موت

راحت کی بات یہ ہے کہ دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد مزید 534 کم ہوکر 22186 رہ گئی جو منگل کو 2270 تھی۔ ان میں ہوم آئسولیشن میں 12691 لوگ ہیں۔ دلی میں اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔

راجدھانی میں کنٹنمنٹ ژون کی تعداد آج بڑھ کر2702 ہوگئی ہے جو منگل کو 2697 تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.