ETV Bharat / state

کورونا وائرس: صحتیاب ہونے کی شرح 60 فیصد سے زیادہ - ای ٹی وی بھارت اردو

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد جمعہ کی رات 6.25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن اس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی شرح بھی مسلسل بڑھتے ہوئے 60 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 12:58 AM IST

ملک میں آج مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 60.72 فیصد ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.88 فیصد رہی۔

جمعرات کو متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 59.89 فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.97 فیصد تھی۔

کووڈ19 انڈیا ڈاٹ او آر جی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 646924 معاملات کی آج رات تک تصدیق ہو چکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 625544 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 392869 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 18656 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ دیگر 235333مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ان اعدادو شمار سے واضح ہے کہ فعال معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.57 سے زیادہ ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض آئے ہیں، ان میں سے نصف سے زیادہ پوری طرح سے اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملات کی جانچ اور ان کا صحیح طریقہ سے علاج کا اس میں اہم کردار رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.