ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 63.24 فیصد - ہوم آئیسولیشن

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 20,572 مریضوں نے کورونا وائرس سے نجات حاصل کی ہے جس سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 63.24 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 63.24 فیصد

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:21 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا اعدادوشمار بڑھ کر چھ لاکھ کے قریب5,92,031 تک پہنچ گیا ہے۔

وزارت کے مطابق کورونا مریضوں کے جانچ کے عمل میں تیزی ، متاثرین کی جلد شناخت اور مریضوں کے موثر علاج کے انتظامات سے ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کا علاج ان کی علامات اور سنگین بیماری کے مطابق کووڈ کیئر سنٹروں یا ہوم آئیسولیشن میں ہوتا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 3,19,840 سرگرم معاملے ہیں جن میں سے 2,72,191 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ملک بھر میں 1،378 کووڈ اسپتال ، 3،077 کووڈ ہیلتھ سنٹر اور 10،351 کووڈ کیئر سنٹر موجود ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر 21،738 وینٹیلیٹر ، 46،487 آئی سی یو بیڈ اور 1،65،361 آکسیجن بیڈ ہیں۔مرکزی حکومت نے اب تک 230.98 لاکھ این 95 ماسک ، 123.56 پی پی ای ، 11،660 وینٹیلیٹر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.