ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا وائرس کا خوف

دہلی کی سڑکوں پر بسوں اور میٹرو ٹرین میں زیادہ تر لوگ ماسک پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 2:24 PM IST

Updated : Mar 4, 2020, 4:05 PM IST

دہلی میں کورونا وائرس کا خدشہ
دہلی میں کورونا وائرس کا خدشہ

کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں لوگ فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ وہیں قومی دارالحکومت دہلی میں اس کو لے کر عام لوگ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دہلی کی سڑکوں پر بسوں اور میٹرو میں زیادہ تر لوگ ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔

دہلی میں کورونا وائرس کا خدشہ۔ویڈیو

اس وائرس سےمتعلق لکشمی نگر کے رہنے والے مرلی منوہر نے بتایا کہ وہ ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں یہ پتہ چلا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا خدشہ بنا ہوا ہے، اس کے بعد سے ہی انہوں نے ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔

کسی سے ملتے وقت بھی وہ ماسک پہن کر ہی مل رہے،اس کے ساتھ ہی ہاتھ دھوکر کوئی بھی چیز کھا رہے ہیں۔

پانڈو نگر کے رہنے والے سوربھ کمار نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر برتی جائیں تو کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ حکومت کے جانب سے بھی مسلسل ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے، جسے ہم فالو کر رہے ہیں اور صفائی کا بھی خیال رکھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک بزرگ وشمبھر داس نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ڈر ہے، لیکن جو احتیاطی تدابیر ہیں ہم انہیں برت رہے ہیں. اس کے علاوہ کہا جا رہا ہے جہاں سردی زیادہ ہوگی وہاں اس کا پھیلنے کا خوف زیادہ ہوگا۔

لیکن گرم جگہوں پر اس کا اثر کم ہو جائے گا اسی لئے ہم احتیاطی تدابیر برت رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 4, 2020, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.