کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے وزیر داخلہ امیت شاہ کا 15 مارچ کو ہونے والا منی پور کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔
مسٹر شاہ منی پور کے وزیر اعلی ، بیرن سنگھ حکومت کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تازہ ترین تفصیلات
منی پور میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطً 31 مارچ تک تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔