دہلی کے وزیراعلی اروند کیجرویوال نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت قومی راجدھانی میں یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو کووڈ۔ 19 کا مفٹ ٹیکہ لگائے گی۔
کیجریوال نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’دہلی حکومت نے 18 برس سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو مفت ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے دلی میں ایک کروڑ 34 لاکھ ویکسین خریدنے کو منظوری دی ہے۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گےکہ اسے جلد ہی خریدا جائے اور لوگوں کو جلد از جلد لگایا جائے‘‘۔
وزیراعلی نے کہا کہ ’’کووڈ۔ 19 ٹیکے کی قیمت ایک جیسی ہونی چاہیے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ وقت منافع کمانے کا نہیں بلکہ مدد کرنے کا ہے۔ کیجریوال نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے ٹیکے کی قیمت کم کرکے 150 روپے فی ٹیکہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مرکز سے ویکسین کی قیمت پر قابو کرنے کی بھی اپیل کی ہے‘‘۔
عہدیداروں نے یہ بھی اطلاع دی ہےکہ ٹیکہ کےلئے کو۔ ویکسین یا پھرآروگیہ سیتو ایپ پر 28 اپریل سے رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ رجسٹریشن کا عمل پہلے کی طرح ہی ہوگا اور اس کے لئے ضروری دستاویزات بھی وہ ہی درکار ہوں گے جن کی پہلے ضرورت ہوتی تھی۔