نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور تعداد 109.08 کروڑ کو عبور کر گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 لاکھ 8 ہزار 440 افراد کووڈ ویکسین دی گئی ۔ آج صبح 7 بجے تک 109 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 356 لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11982 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 75 ہزار 86 افراد ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.25 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 10,126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 40 ہزار 638 کووڈ مریضوں کا علاج چل رہے ہیں اور وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 0.41 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 85 ہزار 848 ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک 61 کروڑ 72 لاکھ 23 ہزار 931 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یواین آئی