ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے 69 لاکھ متاثرین - ملک میں کورونا کے مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،06،490 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز موجود ہیں

ملک میں کورونا
ملک میں کورونا
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 12:52 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8،833 ایکٹیو کیسز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 8،93،592 رہ گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،365 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ 59.06،069 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں کووڈ ۔19 سے 70،496 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69،06،152 ہوگئی ہے۔

گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،06،490 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز موجود ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.94 فیصد، شفایابی کی شرح 85.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.