قومی دارالحکومت دہلی کی روہنی جیل میں گزشتہ دنوں ایک شخص کورونا مثبت پایا گیا تھا۔
دراصل یہ قیدی گذشتہ 6 ماہ سے روہنی جیل میں تھا۔ اس قیدی کو آپریشن کے لئے ڈی ڈی یو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔ کورونا ٹیسٹ میں اس شخص کو مثبت پایا گیا جس کے بعد 30 دیگر قیدیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے 15 قیدیوں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اس دوران جیل عملے میں سے بھی 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جن میں سے ایک شخص کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔
روہنی جیل میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 17 افراد مثبت ہوچکے ہیں۔ روہنی جیل میں قیدی اور عملہ میں کورونا کے انفیکشن کا خطرہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔