ETV Bharat / state

بھارت: کورونا سے صحت یابی کی شرح میں اضافہ - 55,078 new cases of Corona in the last 24 hours

گزشتہ 24 گھنٹے میں 32,223 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 64.54 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح اضافہ
ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح اضافہ
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 10:00 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 32,223 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 64.54 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ مسلسل آٹھواں دن ہے جب ہر روز کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے۔ وزارت کے مطابق دہلی میں صحت یابی کی شرح سب سے زیادہ ہے اور کرناٹک سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔ دہلی میں شفایابی کی شرح 89.08 فیصد اور کرناٹک میں39.36 فیصد ہے۔

وزارت کے ذریعہ جاری اعداد وشمار کے مطابق فی الحال انفیکشن کے 5,45,318 سرگرم معاملے ہیں اور اب تک 10,57,805 افراد اس وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 55,078 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹرا میں 8،860 ، تمل ناڈو میں 5،295 ، آندھرا پردیش میں 4،618 ، کرناٹک میں 3،793 ، آسام میں 1،248 ، دہلی میں 1،091 ،بہار میں 1،030 ، اترپردیش میں 996 ، گجرات میں 879 ، تلنگانہ میں 821 اور اڈیشہ کورونا میں 807 کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.