ETV Bharat / state

ملک میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 67.62 فیصد - ملک بھر میں پانچ اگست کو 46،121 کورونا کے مریض صحتیاب ہوگئے

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46،121 کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے سے صحتیابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے۔

india corona update
ملک میں کورونا صحتیابی کی شرح 67.62 فیصد
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 5:16 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پانچ اگست کو 46،121 کورونا کے مریض صحتیاب ہوگئے، جس سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 67.62 فیصد ہوگئی۔

وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 13،28،336 کورونا سے متاثر افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ریکارڈ 56,282 کیسز سامنے آئے ہیں، لیکن اس دوران کورونا کے 46،121 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور 904 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 5،95،501 ایکٹو کیسز موجود ہیں اور صحتیاب مریضوں اور ایکٹو کیسز کی تعداد کا فاصلہ بڑھ کر اب 7،32،835 ہو گیا ہے۔

بھارت: کورونا وائرس کے 56 ہزار سے زائد نئے کیسز

5 اگست کو سب سے زیادہ متاثرہ مریض آندھرا پردیش میں صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش میں 8،729 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں 6،165، تمل ناڈو میں 6،031، کرناٹک میں 5،407، اتر پردیش میں 3،287، بہار میں 2،066، آسام میں 1،471، تلنگانہ میں 1،289، کیرالہ میں 1،235، گجرات میں 1,057، راجستھان میں 1,017، دہلی میں 890، ہریانہ میں 734، مدھیہ پردیش میں 615 اور جموں و کشمیر میں 388 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.