ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا سے ریکوری شرح 91 فیصد سے زیادہ

دارالحکومت دہلی میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔

کورونا سے ریکوری شرح 91 فیصد
کورونا سے ریکوری شرح 91 فیصد
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:48 PM IST

دارالحکومت میں پیر کو کورونا وائرس انفیکشن کے 1,849 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 3.11 لاکھ سے زیادہ ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 91 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔ دہلی میں اتوار کے مقابلہ میں انفیکشن کے نئے معاملات میں آج کمی نظر آئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 3,11,188 ہو گئی۔ اس دوران 2975 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک کل ملاکر 2,84,844 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 91.54 فیصد پر پہنچ گئی جو اتوار کو 91.11فیصد تھی۔

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے چالیس مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 5,809ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35,947لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیویٹی کی شرح 5.10فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل ملاکر 36,59,166نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کااوسط اعدادو شمار 1,92,598ہے۔ دہلی میں مجموعی جانچ میں پازیٹیویٹی کی شرح 8.50فیصد آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: صاف پانی کے لیے ترستے لوگ

راحت کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1,175مزید کم ہوکر آج 20,535رہ گئی جو اتوار کو 21,701تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 12,385ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 1.87فیصد ہے۔

راجدھانی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد آج 16 مزید بڑھ کر 2,726پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.