ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 1:41 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو لاکھ 44 ہزار 178 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ Vaccination in India

بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.51 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 244178 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 1783 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 83 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو ئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44150372 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 530740 پربرقرار ہے اور شرح 1.19 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں قومی درالحکومت میں دو فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1980845 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 26522 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں سات فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,199 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756941 ہو گئی ہے اور اموات کا اعدادوشمار 71574 پربرقرارہے۔ کرناٹک میں سات فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 146 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4032452 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40309 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے۔ اس دوران آٹھ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988656 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 148421 ہے۔ اڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پانچ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 84 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1327348 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 9205 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں چھ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1305915 افراد صحت یاب اور 9654 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں کورونا کے چھ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3556570 اور اموات کی 38049 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ میں بالترتیب کورونا کے چار چارنئے کیس سامنے آئے ہیں، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کرورنا کا ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ جزائر انڈمان اور نکوبار، اروناچل پردیش، آسام، چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، جھارکھنڈ، لداخ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال معاملہ نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.