دہلی: ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے باوجود کورونا وائرس میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس دوران دہلی کے چاندنی محل پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار میں کورونا مثبت پایا گیا ہے ۔
جانکاری کے مطابق چاندنی محل پولیس تھانے میں اس سے قبل بھی دو پولیس اہلکاروں میں کورونا مثبت پایا گیا تھا، جس کے بعد تھانے میں موجود سبھی ملازمین کو کورنٹائن کرتے ہوئے سبھی کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیاتھا، ٹیسٹ کے تمام رپورٹ آنے کے بعد تھان، ایس ایچ او، کے ڈرائیور میں کورونا مثبت پایا گیا تھا،جس کو علاج کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔