ETV Bharat / state

دہلی شہر موسم بہار کی رعنائیوں سے رنگین - climate and nature of delhi

لاک ڈاون کو ابھی صرف 11 دن ہی گزرے ہیں کہ فطرت نے انگڑائی لینی شروع کردی ہے جو بہت ہی خوبصورت ہے، یہ نظارہ ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں جو لاک ڈاون کی وجہ سے مایوس زندگی میں تازگی لا سکے۔

شہر کے گرین علاقہ نے پھولوں کی چادر اوڑھ لی

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:29 PM IST

کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں خوف و دہشت کا جو ماحول برپا کیا ہے، اس نے انسانی زندگی کو گھروں میں قید کردیا ہے، تاہم اسی بندش نے نباتات اور چرند و پرند کو حیات نو کی رعنائیاں بخش دیں۔

شہر اقتدار کے نام سے مشہور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے سبب موسم سرما کی رخصت کے ساتھ بہار کی آمد ہورہی ہے، شہر کے گرین علاقہ نے پھولوں کی چادر اوڑھ لی ہے اور سڑکیں رنگین نظر آرہی ہیں۔

دہلی شہر موسم بہار کی رعنائیوں سے رنگین

دہلی شہر جہاں فراٹے دار گاڑیوں کی رفتار سے پیدا ہونے والا شور اور انجنوں کی بے ہنگم آوازیں سنائی دیتی تھیں، اسی شہر کی سڑکوں پر اب پرندوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ہر طرف پرندوں کی موسیقی بھری صدائیں کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

انسانی زندگی کی رفتار تھم جانے اور موسم بہار کی دستک نے مرجھائے ہوئے درختوں اور پودوں کو بھی نئی زندگی دے دی ہے۔ گاڑیوں کی رفتار سے لرزنے والے پودے اب قدرتی ہوا کی سرسراہٹ پر رقص کرتے اور تھرکتے نظر آرہے ہیں۔

موسم بہار کی دستک
موسم بہار کی دستک

لاک ڈاون نے اس شہر کے ہمیشہ گرد آلود رہنے والے آسمان کو بھی صاف کردیا ہے، اب یہاں دن میں بھی چاند نظر آتا ہے، رات میں ستارے چمکتے ہیں۔

دن میں بھی چاند نظر آتا ہے
دن میں بھی چاند نظر آتا ہے

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شہر کا صدارتی محل جہاں پارلیمنٹ اور انڈیا گیٹ موجود ہے اب وہاں دھند کی تہہ نظر نہیں آتی، انڈیا گیٹ سے صدارتی محل صاف ستھرا دکھتا ہے۔

انڈیا گیٹ سے صدارتی محل صاف ستھرا دکھتا ہے

یہاں اب جو نظارے ہیں وہ بہت ہی دلکش لگتے ہیں۔ دہلی شہر نے صنعتی انقلاب کے بعد شاید یہ خوبصورت تصویر کبھی نہ دیکھی ہو، لیکن اس کے پس پردہ انسانی زندگی کا سناٹا بھی ہے، جس نے نباتات کو پنپنے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.