ETV Bharat / state

کیا کورونا کے تیسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے دہلی: کانگریس

دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسے جلد کنٹرول نہیں کیا گیا تو دارالحکومت اس وبا کے تیسرے اور سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے۔

کیا کورونا کے تیسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے دہلی: کانگریس
کیا کورونا کے تیسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے دہلی: کانگریس
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 7:22 PM IST

Updated : Apr 17, 2020, 8:51 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا وائرس ’کوویڈ19‘سے انفیکشن کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے اور اسے جلد کنٹرول نہیں کیا گیا تو دارالحکومت اس وبا کے تیسرے اور سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔

دہلی کانگریس کے سابق صدر اور پارٹی ترجمان اجے ماکن نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے جس رفتار سے بڑھ رہے ہیں،اسے روکنے کے لئے جلد پختہ اقدامات نہیں کئے گئے تو ملک کی دارالحکومت اس وبا کی وجہ سے شدید مشکلات میں پڑ جائے گی۔ یہاں کورونا انفیکشن سے لڑنے والے سپاہیوں کے پاس بچاؤ کے لئے سکیورٹی کے مناسب وسائل تک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ 55 طبی اہلکار دہلی میں اس مرض سے متاثر ہیں ۔کورونا وائرس کے یہاں 1640 پازیٹو معاملے ہیں۔انہوں نے دہلی اور مرکزی حکومت سے پوچھا کہ جو صورت حال سامنے آرہی ہے ،کیا دہلی کورونا کی وبا کے تیسرے مرحلے میں داخل تو نہیں ہورہی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ دہلی میں پیزا ڈلیوری بوائے متاثر پایا گیا۔ اس سے پہلے وہ ایک سرکاری اسپتال میں ٹیسٹ کرانے گیا تھا لیکن اسے کہتے ہوئے واپس لوٹا دیا گیا کہ وہ بیرون ملک سے سفر کرکے نہیں لوٹا ہے اس لئے اس کی جانچ نہیں ہوگی۔اس طرح سے کورونا سے جڑے طی آلات کی کمی سے جوجھ رہے ایک ڈاکٹر نے رضا کار تنظیم کی مدد لی تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ حکومت کی من مانی اور کمیاں کو چھپانے کی کوشش ہے۔

Last Updated : Apr 17, 2020, 8:51 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.