ETV Bharat / state

'کورونا انفیکشن اور اموات میں اضافہ تشویش ناک'

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 8:38 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں اکھلیش یادو نے کورونا وائرس انفیکشن اور متاثرین کی اموات پر تشویش کا اظاہر کیا ہے۔

اکھیلیش یادو کہا کہ مفاد عامہ کی سکیمز اور ترقیاتی کام ٹھپ ہیں، وزیراعلیٰ کے تیقن کے انبار لگ گئے ہیں، لیکن اس پر عمل آوری سے سبھی بچ رہے ہیں، عوام بری طرح سے پریشان ہیں

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن اور متاثرین کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خطرات کے بادل مزید گھنے ہوتے جارہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ یومیہ نئے نئے نام نہاد بیانات ہی دے رہے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہے کہ دو دن کے لاک ڈاؤن کا بھی کوئی خاص اثر نہیں دکھا ئی دے رہا ہے۔ حکومت گمراہ اور بے سمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالز میں کووڈ-19 مریضوں کے داخلے میں تمام طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور دارالحکومت میں بھی وبا روکے نہیں رک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظم ونسق ہو یا کورونا وبا، ریاست میں حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں، انتظامیہ مشنری اندھیرے میں ہاتھ پیر ماررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفاد عامہ کی سکیمز اور ترقیاتی کام ٹھپ ہیں، وزیراعلیٰ کے تیقن کے انبار لگ گئے ہیں، لیکن اس پر عمل آوری سے سبھی بچ رہے ہیں، عوام بری طرح سے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 49274 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.