قومی دارالحکومت دہلی میں سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی کہ 'دنیا کے 53 ممالک میں مجموعی طور پر 3،336 بھارتی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے 25 کی موت ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 'بھارت نے 38 ممالک کے 35،000 غیر ملکی شہریوں کو ان کے ملک بھج دیا ہے۔'
دوسری طرف بھارت میں 79 دنوں میں 12 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا کا پہلا کیس 30 جنوری کو کیرالا میں آیا تھا۔ یہ تعداد 28 مارچ تک بڑھ کر 1013 ہوگئی۔ اگلے چار دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 2006 ہو گئی تھی، 3 اپریل تک 3066 ہو گئی اور پانچ اپریل کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4198 ہوگئی۔ وہیں 14 اپریل تک یہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
واضح رہے کہ ' اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 12380 کورونا انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔